انا للہ وانا الیہ راجعون، پاکستان کے معروف اداکار کا انتقال ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) معروف سینئر اداکار انیل چودھری انتقال کر گئے۔ انیل چودھری پاکستان ٹیل وژن کے ڈراموں میں کام کرنے والے سینئر اداکار تھے، انہوں نے فلم، ٹی وی اور تھیٹر میں بھی کام کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینیئر اداکار انیل چودھری انتقال کر گئے ہیں۔ انیل چودھری نے کئی ہٹ ڈراموں میں کام کیا، ان کا سب ہٹ ڈرامہ ’’پناہ‘‘ تھا جو ان کی وجہ شہرت بنا۔

 

No photo description available.

پناہ میں اداکاری کے جوہر دکھا کر کے انیل چودھری نے خوب شہرت حاصل کی۔اس کے علاوہ آخری دفعہ آخری چٹان میں انہوں نے خوارزم شاہ کے کمانڈر کے طور پر بھی کام کیا۔ بتایا گیا ہے کہ زندگی کی آخری ساعتوں میں ان کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آخری برسوں میں مالی مشکلات کے باعث انیل چودھری آرٹس کونسل کے باہر جوتے پالش کرنے پر مجبور گئے لیکن کوئی بھی ان کی مالی مدد کو نہ پہنچا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار انیل چودھری کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close