سٹیج اداکارائوں کی نازیبا لیک ویڈیوز کا معاملہ، قصوروار کس کو قرار دیدیا گیا؟ متاثرہ اداکارہ زاراخان اور مہک نور میدان میں آگئیں

لاہور(پی این آئی)تھیٹر ویڈیو سکینڈل کی متاثرہ اداکارہ زار اخان اور مہک نور کا کہنا ہے کہ ان کی ویڈیوز تھیٹر کے ڈریسنگ روم سےبنائی گئیں اور اداکارہ خوشبو نے ان کی ویڈیوز بنوا کرگھٹیا حرکت کی۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ زارا خان اور مہک نور نے کہا کہ ان کا خوشبو سے کبھی جھگڑا نہیں ہوا، ملزم کاشف چن ایکسٹرا فنکار ہے جس کے ذریعے یہ کارستانی کرائی گئی، ملزم کاشف نے خود بیان دیا ہے کہ ویڈیوز خوشبو نے بنوائیں۔

اداکاراؤں کا کہنا تھا کہ خوشبو نے ان کی ویڈیوز بنوا کرگھٹیا حرکت کی، خوشبو سچی ہوتی تو ضمانت کرانے کی بجائے عدالت میں پیش ہوتیانہوں نے مزید کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے ابھی تک خوشبو کے خلاف ٹھوس کارروائی نہیں کی۔خیال رہے کہ اداکاراؤں کے کپڑے بدلتے ویڈیوز بنانے کے معاملے پر اداکارہ خوشبو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close