کترینہ کیف کے لہنگے اور انگوٹھی کی قیمت کیا نکلی؟ مداحوں کیلئے حیرت کا بڑا جھٹکا

ممبئی(پی این آئی)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔بالی وڈ جوڑی کی شادی گزشتہ روز راجستھان میں ہوئی جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔شادی کے موقع پر کترینہ کا بھاری بھرکم لہنگا، قیمتی انگوٹھی اور منگل سوتر مداحوں کی توجہ کا مرکر بنا رہا۔کترینہ اور وکی نے اپنی شادی کے روز معروف بھارتی ڈیزائنر سبیا ساچی کے تیارکردہ عروسی جوڑے زیب تن کیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کے لہنگے کی مالیت 17 لاکھ بھارتی روپے تھی جبکہ ان کی ڈائمنڈ والی انگوٹھی ساڑھے 7 لاکھ بھارتی روپے کی تھی۔خیال رہے کہ دونوں اداکاروں کا استقبالیہ ممبئی کے تاج لینڈ میں 11 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close