کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بعد کس معروف اداکارہ کے پڑوس میں رہیں گے؟تصدیق کر دی گئی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل آخر کار جمعرات کے روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے اور بھارتی میڈیا اداکاروں کی شادی سے قبل دعویٰ کررہا تھا کہ کترینہ اور وکی شادی کے بعد بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے پڑوسی بنیں گے تاہم اس بات کی تصدیق انوشکا شرما نے کردی ہے کہ کترینہ اور وکی ان کے نئے پڑوسی ہونگے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل اپنی شادی کی تقریبات ختم ہونے کے بعد جلد ہی ممبئی واپس آئیں گے۔انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر کترینہ اور وکی کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ‘ آخر کار آپ دونوں کی شادی ہوگئی ، اب آپ جلد ہی اپنے گھر منتقل ہوں گے جس کے بعد ہم آپ کے گھر میں ہونے والے تعمیراتی کام کے شور سے نجات حاصل کرلیں گے’

۔رپورٹس کے مطابق شادی سے قبل کترینہ اور وکی کو ممبئی کے قریبی علاقے جوہو میں اپارٹمنٹ میں متعدد بار دیکھا گیا تھا اور دونوں نے شادی کے بعد اسی اپارٹمنٹ میں رہنے کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close