کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر جاری ہوتے ہی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

جے پور (پی این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں۔کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جن میں انہیں روایتی انڈین انداز میں پھیرے لیتے اور ایک دوسرے کو ورمالا پہناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)


کترینہ کیف نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا “ان تمام چیزوں کیلئے جو ہمیں اس مقام پر لائیں، ہمارے دل میں صرف پیار اور احسان مندی ہے، زندگی کے اس نئے سفر کی شروعات پر ہم سب کو آپ کے پیار اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔”کترینہ کیف کے شوہر بننے والے وکی کوشل نے بھی وہی تصاویر اور تحریر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی جو ان کی اہلیہ نے شیئر کی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز بھارتی میڈیا کی جانب سے شیئر کی جا رہی تھیں جو چھپ کر اور انتہائی دور سے بنائی گئی تھیں تاہم اب نوبیاہتا جوڑے نے خود ہی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو شادی کا تحفہ دے دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close