وینا ملک نے کس سے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا؟ چاہنے والوں کو حیران کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) اداکارہ و میزبان وینا ملک نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے اپنی پہلی شادی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔دوران انٹرویو دوسری شادی کے سوال پر وینا ملک کا کہنا تھا کہ میں جب بھی ان شاء اللہ دوسری شادی کروں گی۔

کسی دین دار انسان سے کروں گی۔دین دار شخص سے شادی کی خواہش کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ میں ایک دین دار شخص سے شادی کرنا پسند کروں گی کیونکہ جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے وہ اپنی بیوی کے ساتھ غلط نہیں کرسکتا اور جو شخص اللہ سے نہیں ڈرتا وہ بہت ظالم شخص ہوتا ہے۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ میں ایسے شخص سے شادی کرنا چاہوں گی جو خوبصورت ہو، ساتھ ہی میرے ساتھ تعلق کو نہ صرف دنیا میں نبھائے بلکہ جنت تک میرا ہم قدم رہے۔وینا نے مزید بتایا کہ ابھی تک تو ان کے پاس دوسری شادی کے لیے کوئی شخص نہیں ہے لیکن جلد ہی کوئی نہ کوئی ان کے لیے اس دنیا میں ضرور موجود ہوگا۔ واضح رہے کہ وینا ملک نے 2013 میں اسد خٹک سے شادی کی تھی اور ان کے دو بچے ہیں جب کہ انہوں نے 2017 میں اسد خٹک سے خلع لے لی تھی تاہم وینا ملک اور ان کے سابق شوہر اسد خٹک کے بچوں کی حوالگی کا کیس زیر سماعت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close