کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی، بھارتی نجومیوں نے مستقبل کی پیشنگوئی کر دی

جے پور (پی این آئی) ممبئی فلم نگری کی سپر سٹار کترینہ کیف اور اس کے شوہر وکی کوشل سے متعلق بھارت کے 15 نجومیوں کی جانب سے مثبت پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔ نجومیوں کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل ایک دوسرے کے لیے مکمل اور تعمیری فرد ثابت ہوتے ہیں، اس جوڑے کے ستاروں کے مطابق ان کی شادی ایک بہترین اور کامیاب شادی ثابت ہوگی۔

دوسری جانب بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی سنگیت کی تقریب میں خود پر فلمائے گئے گانوں ’چکنی چمیلی‘ اور ’شیلا کی جوانی‘ پر ڈانس کیا ہے۔کترینہ کیف اور وکی کوشل آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، اس خوبصورت جوڑی کی شادی پر نہ صرف بھارتیوں بلکہ دنیا بھر میں موجود اِن کے مداحوں کی نظر ہے۔
یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں بھی اس وقت مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ’ویک کیٹ ویڈنگ‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close