کترینہ کیف کی رسم سنگیت کی تصویر، مداحوں نے مہندی لگے ہاتھوں کے ساتھ رقص کی تصویر وائرل کر دی

جے پور (پی این آئی) ممبئی فلم نگری کی میگا سٹار کترینہ کیف کی شادی کی تقریب آج منعقد ہو رہی ہے لیکن اس سے قبل بھارتی سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کی ایک تصویر وائرل ہو گئی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ کترینہ کیف کی شادی سے قبل سنگیت کی رسم کی تصویر ہے جس میں وہ مہندی لگائے، سبز ساڑھی اور گہنے پہنے رقص کر رہی ہیں۔

کترینہ کیف کے کروڑوں مداحوں کی جانب سے اُن کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب پسند اور شیئر کی جا رہی ہے جبکہ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تصویر اُن کی سنگیت کی رسم کی نہیں بلکہ ایک پرانے جیولری کے لیے کیے گئے فوٹوشوٹ کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close