نورا فتیحی نے عبایہ پہن لیا، خوبرو رقاصہ کے مداح سوچ میں پڑ گئے

ممبئی (پی این آئی) مراکش سے آئی بالی وڈ کی معروف رقاصہ نورا فتیحی کی سیاہ لباس میں ملبوس کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔ جن کو دیکھ کر نورا کے مداح سوچ میں مبتلا ہو گئے ہیں۔نورا فتیحی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں اس نے سیاہ لباس پہن کر سیاہ دوپٹہ سر پر لیا ہوا ہے۔

ان تصویروں کے عقب میں موجود گنبد سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نورا کسی مسجد یا اس سے ملتے جلتے کسی سیاحتی مقام پر ہیں۔ نورا فتیحی نے کیپشن میں کسی جگہ کا نام نہیں لکھا البتہ انہوں نے اس مقام کو خوبصورت ترین قرار دیا ہے۔ تاہم نورا کے مداحوں کو اس کے مستقبل کے حوالے سے فکر لاحق ہو گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close