شادی سے 3 روز پہلے کترینہ کیف کلینک پہنچ گئیں، مداحوں اور پرستاروں میں کھلبلی مچ گئی

ممبئی (پی این آئی) بالی ووڈ کی سٹار ہیروئن کترینہ کیف شادی کی تقریبات شروع ہونے سے تین دن پہلے کلینک پہنچ گئیں تو سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور پرستاروں میں کھلبلی مچ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں اپنی شاہی انداز کی شادی کی تقریبات میں روانگی سے قبل اتوار کو معمول کے چیک اپ کے لیے کلینک گئیں،

جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق کترینہ کی اداکار وکی کوشل کے ساتھ 9 دسمبر کو شادی طے ہے اور یہ جوڑا 6 دسمبر کو راجستھان جانے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ شادی سے قبل کی تقریبات کا انعقاد ہوسکے۔ اس دوران سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں کلینک میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ وہ کچھ دوری پر کھڑے مداحوں کے لیے ہاتھ بھی لہرارہی ہیں۔

کلینک سے واپسی پر وہ پرجوش مداحوں اور پرستاروں سے ملیں، ایک موقع پر تو انہیں اپنی گاڑی کا دروازہ بند کرنے کے لیے کافی تگ و دو کرنا پڑی، کیونکہ ان کے پرستار ان کے ساتھ سیلفیاں بنارہے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close