کترینا کیف کی شادی کی باقاعدہ تیاریاں شروع، اسٹائلسٹ اور کاسٹیوم ڈیزائنر انیتا شروف کترینا کے گھر پہنچ گئیں

ممبئی (پی این آئی) بھارت کی اسٹار ہیروئین کترینا کیف کی شادی کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سےبھارت کی مشہور اسٹائلسٹ اور کاسٹیوم ڈیزائنر انیتا شروف اداکار وکی کوشل سے شادی سے قبل کترینہ کیف کے گھر پہنچ گئیںہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انتیا شروف آج ممبئی میں واقع کترینہ کیف کے گھر پہنچیں، وہ اپنے ساتھ کچھ بکس، پیکٹ اور بیگ اٹھائے دیکھی گئیں۔

اس حوالے سےمیڈیا رپورٹ کے مطابق وکی کوشل اور کترینہ کیف جو 9 دسمبر کوراجستھان کے سکس سینس فورٹ میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں، وہ اس سے قبل ممبئی کی عدالت میں کورٹ میرج بھی کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close