مداحوں سے دعا کی اپیل، خوبرو اداکارہ ماہرہ خان شدید صدمے سے دو چار ہو گئیں

کراچی (پی این آئی) پاکستان کی مقبول ترین خوبرو اداکارہ اور ماڈل ماہرہ خان شدید صدمے کا شکار ہو گئیں۔ ماہرہ خان کی نانی رضیہ خانم گزشتہ ماہ 25 نومبر کو دُنیا سے رخصت ہوئیں جس کی اطلاع انہوں نے اپنے مداحوں کوگزشتہ روز سوشل میڈیا پر دی۔ماہرہ خان نے سوشل میڈیا میںاپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نانی کی چند یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک طویل نوٹ بھی تحریر کیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ میری پیاری میری سب سے خوبصورت میری نانی رضیہ خانم جمعرات کی سہ پہر ہمیں چھوڑ گئیں،

یہ ایک مشکل مہینہ رہا ہے، کبھی کبھی بہت تکلیف دہ لیکن اکثر اوقات خوبصورت لمحات بھی گُزارے گئے۔ماہرہ خان نے لکھا کہ میری نانی نے صرف 5 سال کی عُمر میں اپنی ماں کو کھو دیا تھا، نانی نے ہمت نہیں ہاری، وہ زندہ رہیں اور اپنا خاندان بنایا۔ماہرہ خان نے لکھا کہ وہ ایک عظیم کہانی سنانے والی، خوبصورت ساڑھی پہننے والی، بے حد خود مختار، بہت فخر والی عورت، ایک پیار کرنے والی ماں، ایک اظہار خیال کرنے والی انسان تھیں،

جو بھی ان سے ملا وہ اپنے ارد گرد خاص محسوس کرتا تھا۔ماہرہ خان نے مزید کہا ہےکہ میری نانی اپنے تمام بچوں، پوتے اور پڑ پوتے سے گھری ہوئی تھیں اور میں خوش قسمت ہوں کہ اُن کے ساتھ وقت گُزارا اور اُن کی دیکھ بھال کی ۔ماہرہ خان نے لکھا ہے کہ ان کی نواسی بننا ایک اعزاز کی بات ہے اور میں امید کرتی ہوں کہ میں اپنی زندگی بھی اُن کی طرح گُزاروں۔اپنے پیغام کے آخر میں ماہرہ خان نے اپنے مداحوں سے درخواست کی ہےکہ یہ پڑھتے وقت میری نانی کے لیے دعا کیجئے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close