ساری خوشیاں دھری کی دھری رہ گئیں، کترینہ کیف کی شادی سے عین قبل بُری خبر آگئی

ممبئی (پی این آئی) دنیا بھر میں کورونا کی نئی لہر ’اومیکرون‘ کے تیزی سے پھیلنے کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بولی وڈ بار بی ڈول کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کے رنگ پھیکے پڑنے کے امکانات ہیں۔تاہم اس کے باوجود بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف نے مہمانوں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی اور حیران کن دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نئی فہرست میں سلمان خان کا نام بھی شامل ہے۔

ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ اگرچہ بھارت میں بھی ’اومیکرون‘ کے پھیلنے کا خدشہ ہے، تاہم اس کے باوجود وکی کوشل اور کترینہ کیف شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور انہوں نے مہمانوں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے،۔رپورٹ میں نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ دونوں اداکار دسمبر کے اوائل میں ہی راجستھان کے سکس سینز ریزورٹ میں شادی کریں گے، جس میں شرکت کے لیے مختلف شوبز، سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات کو مدعو کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق مہمانوں کی نئی فہرست دیکھنے والے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس میں سلمان خان کا نام بھی شامل ہے جب کہ دیگر مہمانوں میں بوسو مارٹس اور کرن جوہر جیسی شخصیات شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان دنوں سلمان خان بیرون ملک دورے پر ہیں جب کہ کورونا کی نئی لہر ’اومیکرون‘ پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر واضح نہیں ہے کہ کون کون سی شخصیات شادی کی تقریبات میں شرکت کریں گی۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ شادی کی تقریبات کے بعد جوڑا ممبئی میں ریسیپشن کی عالیشان تقریب بھی منعقد کرے گا۔

دوسری جانب انڈیا ٹوڈے نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بولی وڈ اداکار شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور دونوں نے مہمانوں کو دعوت دینا شروع کردی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی کی تقریبات میں ہدایت کارہ نتیا مہرا، روہت شیٹھی، کرن جوہر، علی عباس ظفر، سدھارتھ ملہوترا، کیارہ آڈوانی، ورون دھون اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر شخصیات شرکت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close