مریم نواز نے میری کردار کشی کیلئے پوری ٹیم رکھی ہوئی ہے ٗپیغام بھیجا کہ انہیں ”نانی اماں“ نہ کہوں وینا ملک کے سنگین الزامات

لاہور( این این آئی)اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ مریم نواز کو نانی اماں کہنے پر سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا،انہوں نے میری کردارکشی کیلئے پوری ٹیم رکھی ہوئی ہے ۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وینا ملک نے کہاکہ میں چاہتی ہوں کہ لوگوں کواچھے ناموں سے پکاروں، جب آپ پبلک آفس ہولڈ کرتے ہیں تو پھر آپ کا دل جگر ہونا چاہیے کہ آپ لوگوں کو تنقید کو برادشت کریں ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بہت سے لوگوں کے ذریعے مریم نواز کے پیغام ملتے ہیں کہ میں انہیں

نانی اماں نہ کہوں ۔انہوںنے کہا کہ سوشل میڈیا پرمریم کے ٹرولز دھمکیاں اور گالیاں دیتے ہیں، سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی پوری ٹیم ہے جو مجھے ٹرول کرتے ہیں کیونکہ ایک زمانہ تھا گلی محلے میں غنڈے بدمعاش ہوتے تھے اب وہ سوشل میڈیا پر آگئے ہیں ۔وینا ملک نے پیپلزپارٹی کی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول میں بینظیرکی نہیں صرف زرداری کی جھلک ہے جبکہ آصف زرداری کی فلم پٹ چکی ہے اور بلاول کے وزیراعظم بننے کا امکان نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close