حریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان کیساتھ لی گئی سیلفی کو پسندیدہ ترین قرار دیتے ہوئے دلچسپ بات بتا دی

اسلام آباد(پی این آئی)حریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان کیساتھ لی گئی سیلفی کو پسندیدہ ترین قرار دیتے ہوئے دلچسپ بات بتا دی۔۔ نامور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ لی گئی سیلفی سے متعلق بات کی ہے۔حریم شاہ نے کچھ دن قبل ایک ویب شو میں شرکت کی جس میں پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ آپ کی پسندیدہ سیلفی کون سی ہے جس پر حریم نے جواب دیا کہ عمران خان کے ساتھ لی گئی سیلفی میری پسندیدہ ہے۔

حریم شاہ نے کہا کہ ہم عمران خان سے ملنے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ گئے تھے چونکہ میں پاکستان تحریک انصاف سے منسلک ہوں اس لیے وہ میرے لیے قابلِ احترام ہیں، اس سیلفی پر لوگوں نے بہت باتیں بنائی تھیں۔اس کے علاوہ حریم شاہ نے پروگرام کے دوران کھانا خود گرم کرو کے نعرے پر کہا کہ یہ عورت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شوہر کی خدمت کرے، اگر آپ اپنے شوہر کو کھانا نہیں دے سکتیں یا شوہر کے کپڑے نہیں دھو سکتیں تو شادی ہرگز نہ کریں۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ عورت کو کام کرنے، تعلیم حاصل کرنے یا اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کرنے سے نہیں روکنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close