کترینہ کیف نے فلمی دنیا کو خیر باد کہہ دیا؟؟

ممبئی (پی این آئی) بالی وڈ کی نمبر ون ہیروئن اور اداکارہ کترینہ کیف نے وقتی طور پر بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے فلم انڈسٹری سے کچھ مدت کے لیے رخصت لے لی ہے اور آج کل وہ اپنا زیادہ تر وقت وکی کوشال کے گھر والوں کے ساتھ شادی کی تیاریوں میں گزار رہی ہیں۔ممبئی کی فلم نگری کے حلقوں میں زیر گردش خبروں کے مطابق یہ فلمی جوڑا اگلے ماہ راجھستان میں شادی کرے گا اور شادی کے ایک ایک لمحے کو یادگار بنانے کے لیے کترینہ کیف نے اپنی ساری توجہ تیاریوں پر مرکوز کرتے ہوئے کچھ وقت کے لیے فلموں سے بریک لے لیا ہے ،

تاہم وہ اس دوران کچھ کمرشلز عکس بند کروائیں گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close