دو سابقہ حسینائوں کی حادثاتی موت کے پیچھے اصل کہانی کیا نکلی؟بڑی گرفتاریاں

 

کوچی (پی این آئی) بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہونے والی سابق مس ساؤتھ انڈیا اور مس کیرالہ 2019 انسی کبیر اور مس کیرالہ 2019 کی پہلی رنر اپ انجنا شاجن سمیت تین افراد کی حادثاتی موت کے معاملے میں ایک ہوٹل مالک سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق قلعہ کوچی میں 18 نمبر ہوٹل کے مالک اور اس کے پانچ ملازمین نے اس سی سی ٹی وی کی ہارڈ ڈسک جان بوجھ کر تباہ کردی تھی جس میں ماڈلز کی موت کا واقعہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب پولیس یکم نومبر کو کار حادثے میں ہلاک ہونے والی انسی کبیر، انجنا شاجن اور محمد عاشق کی موت کی تحقیقات کر رہی تھی۔ انسی اور انجنا کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ محمد عاشق نے کچھ گھنٹوں بعد ہسپتال میں دم توڑا۔ کار کے ڈرائیور عبدالرحمان اس حادثے میں زندہ بچ گئے۔حادثے کے بعد پولیس نے ڈرائیور عبدالرحمان کے خلاف شراب پی کر گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close