آریان خان کی رہائی کے بعد شاہ رخ خان اب کیا کرنے جارہے ہیں؟ بڑا فیصلہ لینے پر مجبور

ممبئی (پی این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان نے بیٹے آریان خان کی رہائی اور گھر ہی میں نظر بند ہونے کے بعد دوبارہ سے فلموں کی شوٹنگ کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کروز شپ منشیات کیس میں شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان کو رہائی ملنے کے بعد اب یہ خاندان معمول کی جانب گامزن ہے، گزشتہ دو ماہ کے دوران شاہ رُخ خان، اہلیہ گوری خان اور آریان خان نے کڑا وقت دیکھا ہے اور اب یہ فیملی ایک ساتھ اور معیاری وقت گزار رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کڑے وقت کے گزرنے کے بعد ابشاہ رُخ خان فلموں کی شوٹنگ اور کاروباری مصروفیت کا باقاعدہ آغاز دسمبر میں کریں گے، شاہ رُخ خان اس دوران بیٹے آریان خان پر بھی کڑی نظر رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں اسی لیے انہوں نے اپنے اسٹاف کو ہدایت کی ہے کہ اندرون یا بیرون ملک اُن کے دوروں کو مختصر سے مختصر رکھا جائے۔ واضح رہے کہ بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ممبئی کے ساحل پر 2 اکتوبر کو ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔این سی بی کی جانب سے آریان خان پر منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جسے پہلے آریان نے مسترد جبکہ بعد میں اس سے متعلق اعتراف بھی کرلیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close