کراچی (آئی این پی) متنازعہ ٹک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے فون پر جھاڑ پلادی۔ انسٹا گرام پر جاری ویڈیو میں ایک ویب شو کا ٹیزر شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے حال ہی میں بطور مہمان شرکت کی تھی۔ویب شو کے دوران میزبان کی جانب سے حریم شاہ سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ اگر ابھی وہ شیخ رشید احمد کو کال ملائیں تو وہ ان کا فون اٹھا لیں گے، میزبان کے اس سوال پر حریم شاہ نے کہا کہ وہ کوشش کر لیتی ہیں۔ حریم شاہ نے وہیں شو کی شوٹنگ کے دوران شیخ رشید احمد کو کال ملا دی،
حریم شاہ کے موبائل میں شیخ رشید احمد کا نمبر شیخو کے نام سے محفوظ تھا۔ حریم شاہ کی جانب سے دوسری فون رنگ موصول ہونے پر شیخ رشید احمد نے کال اٹھا لی۔ شیخ رشید احمد کا اس دوران حریم شاہ سے کہنا تھا کہ وہ انہیں کچھ دیر بعد کال کریں جبکہ حریم شاہ کے اسی وقت بات کرنے کے اصرار پر شیخ رشید احمد نے حریم شاہ کو ڈانٹ دیا۔حریم شاہ کا شیخ رشید احمد کو کہنا تھا کہ ابھی بات کریں ناں جس کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ بکواس بند کریں، میں ابھی بات نہیں کر سکتا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں