حریم شاہ کی ایک اور تہلکہ خیز ویڈیو منظر عام پر آگئی

لاہور(پی این آئی) حریم شاہ ایک متنازعہ مگر معروف ٹک ٹاکر ہیں جو ٹک ٹاک کے ہر ٹرینڈ میں اپنے منفرد انداز میں ویڈیوز بناتی ہیں۔ اب انہوں نے بھارتی ماڈل و اداکارہ شہناز گل کی آواز پر ایک ویڈیو بنا کر پوسٹ کی ہے جس میں محبت کے بارے میں ان کے فلسفے کا پتا چلتا ہے۔


نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس ویڈیو میں شامل آواز میں شہناز گل کہہ رہی ہوتی ہے کہ ”جو پیار ہوتا ہے ناں، اگر پیار سچا ہو تو پھر سب کچھ وہی ہے۔ پھر دنیا نہیں دِکھتی، تو ہی ہے جو ہے۔“اس ویڈیو کے ساتھ ساتھ حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک اور ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اپنی مبینہ محبت کو اپنے مداحوں سے روشناس کرایا ہے۔ اس ویڈیو میں حریم شاہ ایک لڑکے کو نوالے کھلا رہی ہوتی ہیں اور پس منظر میں معروف بالی ووڈ گیت ’کیا یہی پیار ہے‘ چل رہا ہوتا ہے۔ اس لڑکے کا نام بلال شاہ بتایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ حریم شاہ نے اپنی دوست صندل خٹک کے ساتھ بھی کچھ ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جو کافی وائرل ہو رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close