انا للہ وانا الیہ راجعون ،معروف اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے

کراچی(پی این آئی)پاکستان کے معروف ترین اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق سہیل اصغر گزشتہ ڈیڑھ سال سے علیل تھے اور ان کے معدے کی سرجری ہوئی تھی۔جس کے بعد وہ شدید علیل ہو گئے تھے۔سہیل اصغر آج انتقال کر گئے ہیں۔سہیل اصغر کی نماز جنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی۔ سہیل اصغر پاکستانی مزاح کار، اسٹیج اور ٹی وی اداکار تھے۔انھوں نے لاہور سے اپنے کریئر کا آغاز کیا۔ان کے مشہور ڈراموں میں لاگ، خدا کی بستی، دکھ سکھ،حویلی سمیت کئی ڈرامے شامل ہیں۔سہیل اصغر کے انتقال پر ان کے مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close