شعیب ملک اور عائشہ عمر کی شادی ؟ اداکارہ نے مداح کو جواب دیدیا

کراچی (پی این آئی) پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی کے امکان کو مسترد کردیا۔عائشہ عمر اور شعیب ملک کے گزشتہ دنوں سامنے آنے والے بولڈ فوٹو شوٹ نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا تھا۔ اسی فوٹو شوٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے اداکارہ سے سوال پوچھا ” کیا آپ دونوں کا شادی کا پروگرام ہے؟

“اس پر عائشہ عمر نے واضح طور پر کہا “جی نہیں، بالکل نہیں، ان کی شادی ہوچکی ہے اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ بہت خوش ہیں۔” اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی بہت عزت کرتی ہیں ، وہ اور شعیب ملک اچھے دوست اور ایک دوسرے کے خیر خواہ ہیں، دونوں ہی ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں۔عائشہ عمر نے مزید کہا ” ایسے رشتے بھی ہوتے ہیں دنیا میں لوگوں کے۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close