’اللہ کے واسطے ان کی بھی کوئی سن لو عفت عمر کی وزیراعظم پرشدید تنقید

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پاکستان کی نامور اداکارہ عفت عمر نے وزیراعظم عمران خان کے بیان ’’دوبڑے خاندان اپنی آدھی دولت واپس لے آئیں ، آشیا کی قیمتیں آدھی کر دو ں ‘‘شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ او اللہ واسطے ایدی کوئی سن لیو ۔ اللہ واسطے اینوں کج دے دیو ۔۔۔ عفت عمر کا کہنا تھا کہ ’ہائے کتنا مظلوم معصوم بے بس کمزور انسان ہے ۔ اللہ کی گائے ۔ کوئ اختیار نہی بیچارہ ںے بس ہے ۔ ہائےےے او دنیا

والو مظلوم کی سن لو ۔‘انہوں مزید کہا ہے کہ ہے کہ او کرپٹ لوگو اس پر ترس کھا کے خود ہی واپس دے دو پیسے یہ بیچارہ بہت مسکین ہے۔اس سے قبل پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ و میزبان عفت عمر کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر طنز کیا گیا ہے۔موجودہ حکومت سے سخت نالاں عفت عمر اکثر اوقات ہی سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان اور اْن کی جانب سے اپنائی گئی پالیسیز پر تنقید اور طنز کے تیر برساتی نظر آتی ہیں۔گزشتہ روز عفت عمر نے

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دیئے گئے ایک بیان کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے طنز کیا۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دیئے گئے بیان کہ ’ہم لوگوں کو سمجھا نہیں پا رہے کہ مہنگائی کی وجوہات کیا ہیں۔اس بیان کو عفت عمر کا ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے کیپشن میں کہنا تھا کہ ’جیسے باقی سب سمجھا پائے ہیں۔عفت عمر کی جانب سے اس ٹوئٹ کے ساتھ متعدد ہنسنے والے ایموجیز کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close