بچپن میں لگتا تھا کہ والدہ غیر اخلاقی مواد پر مبنی ویب سائٹ چلاتی ہیں، بھارتی اداکارہ سارہ علی خان کاحیران کن انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی )بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے بچپن کے خیالات سے متعلق انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سارہ علی خان نے کہا کہ انہیں بچپن میں لگتا تھا کہ ان کے والد اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ اچھے انسان نہیں ہیں ۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق سارہ علی خان نے انکشاف کیا کہ والد سیف علی خان کی فلم اوم کارا اور والدہ امریتا سنگھ کی فلم کلیوگ دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ والد سیف گندی زبان استعمال کرتے ہیں اور والدہ غیر مناسب سائٹ

چلاتی ہیں۔ادکارہ کا کہنا تھا کہ بچپن (2006) میں والد سیف علی خان کی فلم اوم کارا اور (2005) میں والدہ امریتا سنگھ کی فلم کلیوگ نے انہیں پریشان کردیا تھا کیوں کہ وہ اس وقت بہت چھوٹی تھیں اور انہیں لگتا تھا کہ والد اچھی زبان نہیں بولتے جب کہ والدہ نامناسب ویب سائٹ چلاتی ہیں۔سارہ علی خان نے مزید کہا کہ یہ مذاق نہیں تھا کیوں کہ دونوں کو ایک ہی سال میں منفی کرداروں کے لیے بہترین اداکار کے طور پر نامزد کیا گیا تھا اور وہ ایسے سوچ رہی تھی لیکن وقت کے ساتھ ان کے جذبات بھی تبدیل ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close