ارطغرل غازی کے ترگت اور بامسی کی پاکستان آمد، بریانی کھانے کی فرمائش کرڈالی

کراچی (پی این آئی) ترک سیریز ‘ارطغرل غازی’ کے اہم کردار ترگت اور بامسی پاکستان آگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ترک اداکاروں نے پاکستان آمد پر عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم سے ملاقات کی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاوس میں پریس کانفرنس کی جہاں اداکاروں پر مشتمل ترکی کا وفد موجود تھا۔ بامسی اور ترگت نے گورنرسندھ سے

ملاقات میں بریانی کھانے کی فرمائش کرڈالی۔ترگت کا کردار ادا کرنیوالے اداکار ولیم کا کہنا تھا کہ میں کراچی آکر بہت خوش ہوں، خاص طور پر بریانی کھانے کیلئے، جس پر گورنر سندھ نے کہا کہ اگر آپ مرچیں برداشت کر سکتے ہیں تو بریانی ضرور کھلائیں گے۔ ترک اداکار نے مزید کہا کہ پاکستان کے لوگ محبت کرنیوالے ہیں، پاکستانیوں سے مل کر اچھا لگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close