آریان خان کی رہائی کے بدلے شاہ رخ خان کو بلیک میل کیے جانے کا انکشاف

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کیس کے ایک گواہ پربھاکر سائل کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان حلفی میں جن لوگوں کا ذکر کیا گیا ہے ان میں سے ایک سیم ڈی سوزا نے ایک ٹی وی انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ شاہ رخ خان کی منیجر پوجا دادلانی نے آریان خان کو گرفتاری سے بچانے کی امید میں 50 لاکھ کی رقم ادا کی تھی لیکن یہ رقم انہیں واپس کردی گئی۔سیم ڈی سوزا نے اپنے دعوے میں الزام لگایا ہے کہ شاہ رخ خان کی منیجر نے اس کیس میں

این سی بیکے دوسرے گواہ کے پی گوساوی کو 50 لاکھ روپے دئیے لیکن جب سیم ڈی سوزا کو معلوم ہوا کہ گوساوی فراڈ ہے تو اس نے گوساوی کو پوجا دادلانی کو رقم واپس کرنے کے لیے کہا۔دوسری جانب این سی بی کے گواہ پربھاکر سائل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گوساوی کی بات چیت سنی جس میں کے پی گوساوی اور دیگر افراد شاہ رخ خان سے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کرنے کے بارے میں بات کررہے تھے، یہ معاملہ 18 کروڑ میں فائنل ہونا تھا جن میں سے

8 کروڑ این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کو دئیے جانے تھے اور باقی 10 کروڑ آپس میں بانٹنے کی بات ہورہی تھی۔سیم ڈی سوزا نے اپنے ایک بیان میں قبول کیا ہے کہ شاہ رخ خان کی منیجر پوجا دادلانی کے پی گوساوی اور سیم ڈسوزا سے ملی تھیں اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ پوجا دادلانی کی جانب سے کے پی گوساوی کو 50 لاکھ روپے بطور ٹوکن امانت بھی دیا گیا تھا۔لیکن جب بات نہیں بنی توگوساوی یہ 50 لاکھ روپے واپس بھی نہیں کررہا تھا تاہم سیم ڈی سوزا نے کہا کہ اپنا تمام تر زور لگانے کے بعد ہم گوساوی سے 38 لاکھ روپے نکلوانے میں کامیاب ہوسکے اور شاہ رخ خان کی منیجر پوجا دادلانی کو یہ رقم واپس کی اور ہم سمجھ گئے کہ کے پی گوساوی دھوکے باز آدمی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close