شاہ رخ خان اور گوری خان کو تین مرتبہ شادی کیوں کرنی پڑی؟اداکار نے بڑی وجہ بتا کر حیران کر دیا

ممبئی(پی این آئی) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی دھلائی ایک نوجوانوں نے اُس وقت کی جب اداکار نے ایک لڑکی کو اپنی گرل فرینڈ کہا اور پھر شاہ رخ خان بڑی مشکل سے خود کو بچانے میں کامیاب ہوئے۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں بھارتی ٹی وی کے کپل شرما شو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ دہلی میں اُنہیں لڑکی کو اپنی گرل فرینڈ کہنے پر خوب مار کھانی پڑی تھی۔

شاہ رخ خان نے کپل شرما کے شو میں واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’یہ بہت پُرانی بات ہے کہ میں ایک لڑکی کےساتھ ریسٹورنٹ میں موجود تھا تو مجھ سے کچھ لڑکوں نے اُس لڑکی کے بارے میں پوچھا جس پر میں نے کہا یہ میری گرل فرینڈ ہے۔‘بالی وڈ کنگ نے کہا کہ ’جب میں نے لڑکوں سے کہا کہ یہ میری گرل فرینڈ ہے تو اُنہوں نے مجھے بہت مارا اور مجھ سے کہا کہ اس لڑکی کو گرل فرینڈ نہیں بلکہ بھابھی کہو۔‘اداکار نے قہقہے لگاتے ہوئے بتایا کہ ’وہ نوجوان کہتے رہے کہ بولو یہ لڑکی تم سب کی بھابھی ہے۔‘شاہ رخ نے کہا کہ ’اُس واقعے کے بعد سے میں جب بھی اپنی اہلیہ گوری کے ساتھ دہلی میں کہیں باہر جاتا ہوں تو اگر کوئی مجھ سے گوری کے بارے میں پوچھتا ہے تو میں کہتا ہوں کہ یہ آپ کی بھابھی ہیں۔

‘واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور گوری کو ایک نہیں بلکہ تین مرتبہ شادی کرنی پڑی۔ دونوں نے پہلے کورٹ میرج کی، اس کے بعد 26 اگست 1991 کو دونوں کا نکاح ہوا اور پھر 25 اکتوبر 1991 کو دونوں کی ہندو رسم ورواج کے مطابق شادی ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close