منشیات کیس میں رہائی کے بعد شاہ رخ نے بیٹے آریان خان کو گھر سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا

ممبئی (پی این آئی) بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان کی جیل سے رہائی کے بعد گھر واپسی پر انہیں میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان خان کی ضمانت کے بعد آرتھر روڈ جیل سے اپنے گھر ’ منّت‘ واپسی پر ان کے والدین شاہ رخ خان اور گوری خان بیٹے کو میڈیا سے دور اور محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان نے فیصلہ کیا ہے کہ آریان فیملی کےساتھ دیوالی منانے کے بعد ’منّت‘ ہاؤس میں نہیں رہیں گے ۔رپورٹ میں ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئےبتایا گیا ہےکہ شاہ رخ خان دیوالی کے بعد آریان کو اپنے علی بوگ فارم ہاؤس میں بھیج دیں گے۔اداکار شاہ رخ خان اس خوبصورت اور عالی شان علی بوگ فارم ہاؤس کے مالک ہیں جوکہ ممبئی شہر کے جنوب میں واقع ایک ساحلی شہرعلی بوگ میں ہےاور خوش قسمتی سے آریان پر ممبئی کے قریب اس شہر میں جانے پر پابندی نہیں ہے۔واضح رہے کہ عدالتی فیصلے میں آریان خان اور ان کے ساتھ گرفتار ہونے والوں کو ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔عدالت کی جانب سے جاری تحریری فیصلے کے مطابق آریان خان کو اپنا پاسپورٹ عدالت کے حوالے کرنا ہوگا اور وہ ڈرگز آن کروز کیس کے تفتیشی افسر کی اجازت کے بغیر ممبئی نہیں چھوڑ سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close