وزیراعظم عمران خان کا وژن درست نہیں، انہیں فالو کرنا چھوڑ دیا، اداکارہ ہاجرہ یامین

اسلام آباد (پی این آئی )معروف اداکارہ ہاجرہ یامین نے وزیراعظم عمران خان کے وژن اور بیانات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عمران خان اور تحریک انصاف کی بہت بڑی سپورٹر تھی لیکن مجھے مایوسی ہوئی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ میں ڈی چوک دھرنے میں باقاعدگی کیساتھ جاتی رہی ہوں لیکن جب وزیراعظم عمران خان حکومت میں آئے تو انکا وژن مجھے درست نہیں لگا اور انہیں فالو کرنا بھی چھوڑ دیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close