آریان خان جیل میں کون سی 2 کتابیں پڑھ کر وقت گزار نے لگے؟پتہ چل گیا

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جیل میں کتابیں پڑھ کر اپنا وقت گزار رہے ہیں۔منشیات کیس میں گرفتار آریان خان ممبئی کی سیشن کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد آرتھر روڈ جیل میں ہیں اور وہاں وہ کتابیں پڑھ کر اپنا وقت گزار رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آریان جیل میں مذہبی اور حوصلہ افزا کتابیں پڑھ رہے ہیں۔ انہیں جیل کی لائبریری سے دو کتابیں دی گئی ہیں۔ جن میں سے ایک کتاب ”گولڈن لائن” ہے۔ جب کہ دوسری ہندوؤں کے

مذہبی دیوتا رام اور سیتا پر مبنی کتاب ہے۔جیلحکام کے مطابق آریان 20 اکتوبر کو عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد غصے میں آگئے تھے جس کے بعد جیل حکام کی جانب سے انہیں جیل لائبریری سے کتابیں پڑھنے کا مشورہ دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق جیل کی اصلاحی لائبریری میں مذہبی اور حوصلہ بلند کرنے والی کتابیں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ قیدیوں کے گھر والے بھی ان کے لیے کتابیں لاسکتے ہیں لیکن صرف مذہبی اور حوصلہ افزا کتابیں ہی لانے کی اجازت ہے۔واضح رہے کہ 20 اکتوبر کو سیشن کورٹ سے آریان کی ضمانت مسترد ہونے کے بعد ان کے وکیل نے بومبے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ بمبئی ہائی کورٹ 26 اکتوبر بروز منگل کو آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close