بھارتی اداکارارجن کپور کا ملائکہ اروڑا سے الگ انداز میں اظہارمحبت

ممبئی (آئی این پی)بالی وڈ کے نامور اداکار ارجن کپور نے اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا سے ایک الگ انداز میں محبت کا اظہا کیا ہے۔اداکار ارجن کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ملائیکہ سے اپنیمحبت کا اظہار کیا ہے۔اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے اداکار ارجن کپور نے ملائکہ اروڑا کے لئے لکھا ہے کہ چاہے کوئی بھی دن ہو میں تمہیں ہمیشہ ایسے ہی ہنستا مسکراتا ہوا دیکھا چاہتا ہوں۔

ارجن کپور نے مزید کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ یہ سال تمھارے کے لئے سب سے زیادہ خوشیوں والا سال ثابت ہو۔خیال رہے کہ اداکار ارجن کپور نے یہ پوسٹ ملائکہ اروڑا کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے شیئر کی ہے۔اداکارہ و ماڈل ملائکہ 48ویں برس کی ہوگئیںجس کے لئے بالی وڈ انڈسٹری کی نامور شخصیات نے انہیں مبارکباد بھی پیش کی ہے۔واضح رہے کہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے قریبی تعلقات قائم ہیں اور افواہ ہے کہ دونوں جلدی ہی شادی بھی کرلیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں