آریان خان کیخلاف بھارتی میں سازش؟ شاہ رخ خان کو پاکستان منتقل ہونے کی پیشکش کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)آریان خان کیخلاف بھارتی میں سازش؟ شاہ رخ خان کو پاکستان منتقل ہونے کی پیشکش کر دی گئی۔۔۔۔  منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ کے بیٹے آریان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ٹی وی میزبان وقار ذکا نے بالی وڈ کنگ کو پاکستان شفٹ ہونے کا مشورہ دیا ہے ۔وقار ذکا نے اپنی ٹوئٹ میں شاہ رخ خان کو مینشن کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ آپ بھارت چھوڑیں اور فیملی سمیت پاکستان منتقل ہوجائیں۔

وقار ذکا نے آریان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو نریندرمودی کی حکومت آپ کے اہلخانہ کے ساتھ کررہی ہے، میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔اداکار کی جانب سے وقار ذکا کی ٹوئٹ پر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close