کراچی (این این آئی)اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ لگتا ہے50 فی صد پاکستانی اپنا بڑھا ہوا پیٹ چھپانے کیلئے شلوار قمیض پہنتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ مجھے آج کل اچھے اسکرپٹ نہیں مل رہے اور میں رونے دھونے والے سکرپٹ پر کام نہیں کرنا چاہتیں جبکہ فلم ”لندن نہیں جاؤں گا” پر کام چل رہا ہے۔مہوش حیات نے کہا کہ لگتا ہے50 فیصد پاکستانی اپنا بڑھا ہوا پیٹ چھپانے کے لیے شلوار قمیض پہنتے ہیں۔
مہوش حیات نے عوام سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو مزید وقتدینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو بہت بری حالت میں ملک ملا تھا،اسے درست کرنے کیلئے بھی وقت دینا چاہیے۔مہوش حیات نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ چھڑی چلاتے ہی سب ٹھیک ہوجائے ،نیا پاکستان ابھی بننے کے عمل میں ہے۔علاوہ ازیں اداکارہ مہوش حیات نے صدارتی تمغہ امتیاز ملنے پر ناقدین کے اعتراضات کو مسترد کردیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں
مہوش حیات نے ناقدین کے اعتراضات پر کہا کہ ‘ مجھے ایوارڈ اس لئے ملا کیوں کہ میری فلم نے 160 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا’۔انہوں نے کہا کہ ‘میں نے فلم انڈسٹری کو دوبارہ زندہ کرنے میں سب سے زیادہ کام کیا، اس کی وجہ سے ہی میں پاکستان کو چھوڑ کر کہیں اور کام کرنے نہیں گئی’۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں