ممبئی (پی این آئی) بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی جانب سے ہائی کورٹ میں دائر اپیل میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر نے ان کی واٹس ایپ چیٹس کی جس طرح کی تشریح کی وہ بلاجواز اور غلط ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ 26 اکتوبر کو آریان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی۔آریان خان نے خصوصی این ڈی پی ایس عدالت کی جانب سے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے فوراً بعد ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا،
ان کی ہائی کورٹ کی درخواست کی تفصیلات اب منظر عام پر آ گئی ہیں۔آریان خان کا اپنی اپیل میں کہنا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ان کی واٹس ایپ چیٹس کی غلط تشریح کی ہے تاکہ انہیں منشیات ضبط کرنے کے معاملے میں ملوث قرار دیا جاسکے۔انہوں نے بتایاکہ این سی بی کی جانب سے جن واٹس ایپ چیٹس کو بنیاد بنایاجا رہا ہے وہ سابق ہیں۔اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی طرح ان کی مبینہ واٹس ایپ چیٹس کو کسی سازش سے نہیں جوڑا جا سکتا جس کے لیے کو ئی خفیہ معلومات موصول ہوئی ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں