آریان خان گرفتاری سے قبل کہاں جانے کی تیاری کررہے تھے؟ قریبی دوست کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)بھارتی اداکارہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے کیس میں نئے انکشافات آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔حال ہی میں ان کی ضمانت منسوخ ہونے کے بعد گزشتہ روز شاہ رخ خان اپنے بیٹے سے ملاقات کیلئے جیل پہنچے تھے ۔ جہاں انہوں نے بیٹے سے ملاقات کی اور دونوں ایک دوسرے کے گلے لگ کر رو بھی پڑے تھے ۔ آریان خان کے قریبی دوست ان مسلسل گوری خان اور سہانا خا ن سے خبروں کیلئے رابطے میں ہیں ۔ آریان خان کے قریبی دوست نے کہا ہے کہ

میں انہیں ذاتی طور پر جانتا ہوں ، انہوں نے انڈسٹری کی بجائے باہر سے دوست بنانے کو ترجیح دی ان کے زیادہ تر دوست امریکااور برطانیہ میں مقیم ہیں جبکہ چاند دوست ان کے خاندان سے ہیں ۔میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ آریان گرفتاری سے قبل کچھ غیر ملکی دوستوں کے ہمراہ امریکا روڈ ٹرپ کا منصوبہ بھی بنا رہے تھے ۔ دوسری جانب بھارتی ادارے این سی بی کا دعویٰ میں کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ انینا پانڈے کی جانب سے آریان خان کیلئے منشیات کے

بندوبست کیلئے راضی تھیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان اور انینا پانڈے کے مابین واٹس ایپ چیٹ میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ آریان خان نے انینا سے کہا ہے کہ وہ گانجے کا بندوبست کر سکتی ہے ؟ جس کے جواب میں بھارتی اداکارہ نے آریان سے کہا ہےکہ میں تمہارے لیے گانجے کا انتظام کروں گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close