’’میں تمہارے لیے گانجے کا انتظام کرنے کی کوشش کروں گی‘‘ آریان خان اور اننیا پانڈےکی واٹس ایپ چیٹ لیک ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی )بھارتی ادارے این سی بی کا دعویٰ میں کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ انینا پانڈے کی جانب سے آریان خان کیلئے منشیات کے بندوبست کیلئے راضی تھیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان اور انینا پانڈے کے مابین واٹس ایپ چیٹ میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ آریان خان نے انینا سے کہا ہے کہ وہ گانجے کا بندوبست کر سکتی ہے ؟ جس کے جواب میں بھارتی اداکارہ نے آریان سے کہا ہےکہ میں تمہارے لیے گانجے کا انتظام کروں گی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ

روز اداکار شاہ رخ خان نے آج صبح ممبئی کی سینٹرل جیل میں اپنے بیٹے آریان سے ملاقات کی۔رپورٹس کے مطابق شاہ رخ اور آریان کی جیل میں ملاقات کا دورانیہ 18 منٹ پر مشتمل تھا اور شاہ رخ کو جیل کے قیدی میٹنگ سیکشن میں آریان سے بات چیت کے لیے انٹرکام فراہم کیا گیا۔ملاقات کے دوران آریان اور شاہ رخ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور زاروقطار رو دیے۔منشیات کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتاری کے بعد یہ پہلا موقع تھا

کہ جب آریان خان نے خاندان کے کسی فرد سے ملاقات کی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پہلے شاہ رخ بیٹے کو دیکھ کر آنسو ضبط نہ کر پائے جسے دیکھ کر آریان بھی رونے لگا جب کہ دونوں کے درمیان گفتگو کا آغاز آریان نے معافی مانگ کر کیا جس پر شاہ رخ نے جواب دیا کہ مجھے تم پر بھروسہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close