میرے بیٹے نے مجھے تھپڑ مارا تھا، بڑے بھارتی ہیرو کا اعتراف

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن نے اعتراف کرلیا ہے کہ ان کے بیٹے یوگ دیوگن نے انہیں تھپڑ مارا تھا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ فلم گول مال اگین کو گھر والے دیکھ کر بہت ہنسے تھے جبکہ کاجول کی ہنسی بند ہی نہیں ہورہی تھی لیکن فلم کے دوسرے ہاف میں بیٹا یوگ دیوگن رونے لگا تھا اور وہ دوبار رویا تھا

تاہم فلم میں پرینیتی چوپڑا کے کردار کی موت پر اس نے مجھے تھپڑ بھی مار دیا تھا اور آنسوں سے رونے لگا تھا۔ کامیڈی فلم گول مال اگین 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اجے دیوگن اور پرینیتی چوپڑا کے علاوہ ارشد وارثی اور تشار کپور سمیت دیگر نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اجے دیوگن اور اداکارہ کاجول کی شادی کو 22 سال ہوچکے ہیں اور ان کے 2 بچے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close