ممبئی جیل میں شاہ رخ خان کی بیٹے آریان خان سے ملاقات، اداکارہ بننے کی خواہش مند لڑکی کے ساتھ آریان نے چیٹ منظر عام پر آ گئی

ممبئی (پی این آئی) منشیات کیس میں ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں بند آریان خان سے ان کے والد اور ممبئی فلم نگری کے سپرسٹار شاہ رخ خان نے ملاقات کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان 8 اکتوبر سے ممبئی کروز ڈرگز کیس کی وجہ سےممبئی کی جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پرہیں اور ان کی دو دفعہ درخواست ضمانت مسترد ہو چکی ہے۔

کوروان کے باعث جیل میں بند قیدیوں سے ملاقات پر عائد پابندیوں کو ختم کر دیا گیا اور یہ مہاراشٹر کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کا پہلا دن تھا جب شاہ رخ خان نے ملاقاتیوں کے سیکشن میں اپنے بیٹے سے 16 سے 18 منٹ تک ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان شیشے کی دیوار تھی اور وہ انٹر کام کے ذریعے آپس میں بات کر رہے تھے۔ اس موقع پر جیل حکام بھی وہاں موجود تھے۔بدھ کو عدالت نے سماعت کے دوران آریان خان کے ساتھ ارباز مرچنٹ اور منمن ڈمیچا کی ضمانت کی درخواست کو بھی مسترد کر دیاتھا۔آریان خان کے وکلا نے ضمانت کے لیے اب ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔قبل ازیں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کو کروز پارٹی کے دوران آریان خان کی بالی وڈ میں قدم رکھنے کے لیے تیار اداکارہ کے ساتھ مبینہ طور پر منشیات کے بارے میں چیٹ ملی، جسے آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے موقع پر عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔ اس کے علاوہ آریان خان کی کچھ منشیات فروشوں کے ساتھ چیٹ بھی عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close