آریان خان کی درخواست ضمانت پر بھارتی عدالت نے فیصلہ سنا دیا

ممبئی (پی این آئی)بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹےآریان خان کی ضمانت کی درخواست ایک بار پھر مسترد کردی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کروز شپ ڈرگ کیس میں ملزمان آریان خان ، ارباز مرچنٹ اور منمون دھمیچا کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آریان خان کو ضمانت پر رہائی نہیں مل سکی جس کے باعث انہیں اب مزید کچھ عرصہ جیل میں ہی گزارنا ہوگا۔دوسری جانب بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے گھر کے

ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ اْن کے بیٹے آریان خان کو ضمانت نہ ملنے تک گھر میں کسی قسم کا کوئی میٹھا نہیں بنایا جائے۔اداکار شاہ رخ خان کی فیملی، اس وقت ایک انتہائی مشکل وقت سے گْزر رہی ہے کیونکہ اْن کے بڑے بیٹے آریان خان منشیات کیس میں گرفتار ہیں اور اب تک اْن کی ضمانت کی کوئی اْمید نظر نہیں آرہی ، بیٹے کی جدائی کی تڑپ نے گوری کو شدید غمزدہ کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری کو معلوم ہوا کہ اْن کے

گھر کے ملازمین دوپہر کے کھانے کے دوران باورچی خانے میں کھیر پکا رہے تھے، یہ خبر سْن کر گوری خان نے فوراََ اپنے گھر کے تمام ملازمین کو ہدایت کی کہ جب تک آریان کی رہائی نہ ہو گھر میں کوئی میٹھی ڈش نہ بنائیں۔دوسری جانب شاہ رخ خان نے انڈسٹری سے وابستہ اپنے دوستوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس آزمائشی وقت میں اْن کے گھر آنے سے گریز کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close