بالآخر حقیقت سامنے آ گئی،بالی وڈ حسینہ کترینہ کیف کے دوست وکی کوشل نے منگنی کرانے کا اعلان کر دیا

ممبئی (پی این آئی) بالی ووڈ حسینہ کترینہ کیف کے قریبی دوست اور اداکار وکی کوشل کی منگنی کی خبروں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ وکہ کوشل نے اپنی اور کترینہ کی منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلدی منگنی کرلیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کی وکی کوشل اور کترینہ کیف نے منگنی کرلی ہے اگرچہ افواہیں جھوٹی نکلی تھیں، تاہم اب اداکار کی جانب سے ان افواہوں پر ردّعمل دیا گیا ہے۔

وکی کوشل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں پھیلائی گئیں کہ میں نے اور کترینہ نے منگنی کرلی ہے لیکن میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ وقت آنے پر میں جلد ہی منگنی کر لوں گا۔ اس حوالے سے وکہ کے بھائی سنی نے بتایا کہ میرے والدین نے ان افواہوں کے بعد وکی سے مذاق کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ “تم مٹھائی کب کھلارہے ہو؟”اس کے جواب میںبھائی نے ہنستے ہوئے بتایا تھا کہ جب والد نے مٹھائی کا مطالبہ کیا تو وکی کا کہنا تھا کہ “جب منگنی ہی خیالی ہے تو پھر مٹھائی بھی خیالی ہوگی۔

“بھارتی میڈیا کے مطابق وکی کوشل اور کترینہ کیف کے درمیان گزشتہ کئی عرصے سے قریبی تعلقات قائم ہیں اور افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ مستقبل میں دونوں شادی کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close