آریان خان کی ضمانت مسترد ہو گئی جیل منتقل ، قیدی نمبرالاٹ کردیا گیا

ممبئی(پی این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گزشتہ روز بھی ضمانت نہ ہوسکی جس کے بعد انہیں جیل منتقل کردیا گیا۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گزشتہ روز بھی ضمانت نہ ہوسکی۔ ممبئی کروز ڈرگز کیس میں عدالت نے دلائل سننے کے بعد آریان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ جس کے بعد آریان خان کو ممبئی کی سینٹرل جیل جسے آرتھر روڈ جیل بھی کہا جاتا ہے منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ 20 اکتوبر تک یعنی

مزید 6 دن رہیں گے۔جیل ذرائع کے مطابق آریان خان جیل میں پریشان، تناؤ اور بے آرامی کا شکار نظر آتے ہیں۔ ممبئی کروز ڈرگز کیس کے تمام ملزمان کو سیکیورٹی خدشات کی وجوہات کی بنا پردوسرے قیدیوں سے الگ بیرک میں رکھا گیا ہے۔کووڈپروٹوکول کے مطابق ڈرگز کیس کے تمام ملزمان کو بدھ تک قرنطینہ سیل میں رکھا گیا تھا۔ لیکن اب ان کا قرنطینہ کا وقت ختم ہوچکا ہے اور آریان سمیت تمام ملزمان کے کووڈ ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہیں عام بیرکوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

جیل منتقلی کے بعد آریان خان کو قیدی نمبر ’’N956 ‘‘ الاٹ کردیا گیا ہے۔جیل کے اندرونی ذرائع کے مطابق آریان خان جیل کا عام کھانا کھارہے ہیں لیکن اسے پسند نہیں کررہے تاہم انہیں باہرکا کھانا کھانے کی اجازت نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close