ماہرہ خان کی ہمشکل کے چرچے تعلق کس شہر سے ہے؟ لوگوں نے کیا سمجھ لیا؟

کراچی (آئی این پی) ایمن خان اور ہانیہ عامر کے بعد ماہرہ خان کی ہمشکل کے بھی سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیج کی جانب سے کراسہ نامی فیشن بلاگر کی چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس کے کیپشن میں انہیں اداکارہ ماہرہ خان کی ہمشکل قرار دیا گیا ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی فیشن بلاگر کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین انہیں ماہرہ خان کی ہمشکل قرار دے رہے ہیں۔

فیشن بلاگر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ میں انہیں ماہرہ خان سمجھ رہی تھی۔فیشن بلاگر کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ اور ماہرہ خان آپس میں کافی مشابہت رکھتی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close