میر ا کی انگریزی، متنازعہ اداکارہ کی مشکل بڑی مشکل بن گئی، انگریزی بولتے ایک اور ویڈیو وائرل

لاہور (آئی این پی) معروف اداکارہ میرا کی مشکل سے انگریزی بولنے کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ گزشتہ دنوں ہونے والے لکس ایوارڈ میں میرا کے انٹرویو کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ مشکل ہی سے انگریزی میں بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔میرا کی اس ویڈیو پر ان پر مداحوں کی جانب سے تنقید کے بجائے اس بار حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔مداحوں کا پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ وہ کوشش کرتی ہیں،

یہی بہت بڑی بات ہے۔چند صارفین کا کہنا ہے کہ جیسے کہ گورے اردو نہیں بول سکتے ویسے ہی اگر میرا انگریزی نہیں بول پاتیں تو یہ ایک عام سی بات ہے جبکہ چند صارفین نے میرا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انگریزی بولا ہی نہ کریں بس اردو ہی میں بات کر لیا کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں