اسلام آباد (پی این آئی)مینار پاکستان ہراسگی کیس میں نیا موڑ آگیا،ٹک ٹاکر عائشہ کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر کی قابل اعتراض ویڈیو مرضی سے بنوانے پر کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے،پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کے لئے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے مانگ لی،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرضی سے ویڈیوز بنوانا اور پھر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنا جرم ہے ، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ریمبو کی قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں،
پیکا ایکٹ کے تحت ریمبو اور عائشہ کو سات سال کی سزا ہو سکتی ہے۔دوسری جانب معروف اینکر کا ویڈیو پیغام میں قوم سے مشروط معافی مانگتے ہوئے ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر اقرار الحسن نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ریمبو کے مابین جو آڈیوز لیک ہوئی وہ بالکل اصلی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ فون قانون اداروں کے پاس ہیں ، میرا خیال ہے کہ اب اس کے بعد عائشہ اکرم کو بھی گرفتار کیا جانا چاہیے ۔ سینئر اینکر پرسن
اقرار الحسن ،عائشہ اکرم کو بہن کہنے پر شرمندہ ، قوم سے معافی مانگ لی ۔ تفصیلات کے مطابق اقرار الحسن نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں انشاء اللہ آخر ی دم تک پاکستان کے مسائل کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا ، پاکستان کو میرے جیسے کسی اور بندے کی اوقات نہیں ہے کہ اس کو بدنام کر سکے ، میرا کام ہے کہ واقعہ کو رپورٹ کرنا اور میں نے دیانت داری کیساتھ عائشہ اکرم کے واقعے کو رپورٹ کیا لیکن حواس ، لالچ ۔۔اقرار الحسن عائشہ اکرم کی حقیقت سامنے
آنے کے بعدجذباتی ہو گئے ان کا کہنا تھا کہ بطور صحافی میرا کام تھا واقعہ کو رپورٹ کرنا اور ہم نے پوری ذمہ داری کیساتھ واقعہ رپورٹ کیا ، واقعہ کے بعد ہم لوگ متاثرہ عائشہ کے پاس گئے تھے اور میں انہیں کہا تھا کہ اس معاملے میں آپ کا بھائی اقرار الحسن آپ کیساتھ کھڑا ہے آپ بالکل کسی چیز کی فکر نہ کریں میں نے اس کے سر پر ہاتھ رکھا لیکن اس نے اپنے بھائی کو ذلیل کروا دیا ۔ میں عائشہ سےیہ کہتا ہوں آپ کو میرے لفظوں کا مان رکھنا چاہیے تھا کہ میں آپ کو اپنی بہن بولا تھا
اگر آپ کو پیسے چاہیے تھے تو آپ مجھ سے مانگ لیتی۔واضح رہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ٹک ٹاکر علی شاہ کیخلاف تھانہ شاہدرہ ٹائو ن میں درخواست دے دی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہیں بیرون ممالک کے نمبروں سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس کی ریکارڈنگ بھی انکے پاس ہے اور انہیں شک ہے کہ علی شاہ نامی ٹک ٹاکر انہیں دھمکیاں دے رہا ہے ۔عائشہ نے تھانہ شاہدرہ ٹائون میں ٹک ٹاکر علی شاہ کے خلاف درخواست دی۔ تھانہ شاہدرہ کے فرنٹ ڈیسک پر درخواست جمع کروائی جس پر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں