منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی سزا یقینی ہو گئی؟ عدالت کے ریمارکس نے شاہ رخ خان اور گوری خان کے ہوش اڑا دیئے

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری بڑے بیٹے آریان کی گرفتاری کے بعد سے بحران سے گزر رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو منشیات کیس میں 3 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔آریان کے وکیل سینئر ایڈوکیٹ ستیش مانشندے ضمانت حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں لیکن گزشتہ روز ضمانت کو ’ناقابل‘ قبول قرار دینے کے عدالتی ریمارکس نے شاہ رخ اور گوری کی پریشانی مزید بڑھا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست ضمانت مسترد ہونے اور عدالتی ریمارکس نے شاہ رخ اور ان کے خاندان کو ہلا کر رکھ دیا اور ان کی نیندیں اڑا دیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ اور گوری کی راتیں نیند ختم ہو گئی ہیں اور وہ آریان کی صحت جاننے کے لیے دن میں کئی بار فون بھی کر رہے ہیں۔ممبئی سیشن کورٹ اب 13 اکتوبر یعنی کل آریان کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت کرے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ذریعہ سے پتہ چلا ہے کہ آریان کی گرفتاری کے فورًا بعد ایس آر کے نے قانونی مشورہ لینے کے لیے ملک کے کئی بڑے قانونی ماہرین سے رابطہ بھی کیاجب کہ وکیل ستیش مانشندے نے سپر اسٹار کو یقین دلایا ہے کہ آریان جلد باہر آجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close