بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی بھی بھارتی فلم انڈسٹری پر پھٹ پڑے

ممبئی(پی این آئی )بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی بھی بھارتی فلم انڈسٹری پر پھٹ پڑے…. بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں اقربا پروری نہیں بلکہ نسل پرستی بڑا مسئلہ ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انڈسٹری میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو رنگ کالا ہونے یا قد چھوٹا ہونے کے باعث آگے نہیں بڑھ سکے باجود اس کے کہ وہ تمام لوگ بہت ٹیلینٹڈ تھے۔

نواز الدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے ایک عرصے تک صرف اس لیے مسترد کیا جاتا رہا کیونکہ میری رنگت سانولی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ اس طرح کی تفریق کی خلاف لڑتا آیا ہوں اور آج بھی آواز بلند کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close