کن عدالتی ریمارکس نے شاہ رخ اور گوری خان کی نیندیں اڑا دیں؟ تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی)آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان اس وقت بڑی تکلیف دہ صورتحال سے گزر رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آریان خان کے وکیل کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی جسے بھارتی عدالت نے مسترد کر دیا تھا جس کے بعد گوری خان اور شاہ رخ خان کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضمانت مسترد ہونے اور عدالتی ریمارکس کے بعد شاہ رخ اور گوری خان نیندیں اڑ گئیں ۔

دونوں اپنے بیٹے آریان  کی صحت جاننے کے لیے دن میں کئی بار فون بھی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ممبئی کی مقامی عدالت نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے کی درخواست مسترد کر د ی ۔2 اکتوبر کو کروز شپ پر جاری ایک پارٹی سے منشیات کی برآمدگی کیس گرفتار شاہ رخان کے بیٹے آریان خان سمیت 2افراد کی ضمانت درخواست مسترد ہو گئی ہے ۔ شاہ رخ خان کے بیٹے کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تحویل آج ختم ہورہی تھی، جس کے پیش نظر آریان خان و دیگر نے ممبئی کی عدالت میں ضمانت کی درخواست جمع کرائی گئی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close