اسلام آباد (پی این آئی )مینار پاکستان گریٹر پارک واقعہ ، کیس میں اہم پیشرفت، عائشہ اکرم اور ریمبو کی آڈیو کالز لیک ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق دونو ں ٹک ٹاکرز ملزمان سے پیسے بٹورنے کے منصوبے بنا رہے ہیں ، ایک کال میں ریمبو کا کہنا تھا کہ ملزمان غریب وہ زیادہ پیسے نہیں دے پائیں گے جبکہ ایک کال پر ریمبو کہتا تم جہاں بھی جاتی ہو میرے پاس وہاں کی ویڈیوز پڑیں ہیں وہ سب لیک کر دوں گا ۔ عائشہ اکرم کا کہنا تھا کہ میں تمہاری بیوی نہیں جو تم مجھ پر پابندیاں لگائو ۔
ریمبو کا کہنا تھا کہ تمہاری وجہ سے میری زندگی برباد ہو گئی میں تمہیں برباد کر دوں گا ۔ تمہاری ایک ویڈو اور تصویر میرے پاس ابھی پڑی ہے ۔ ایک کال میں ریمبو کا کہنا تھا کہ ’’نہ کھیڈاں گے نہ کھیڈن دیاںگے‘‘ ۔ ریمبو کا کہنا تھا کہ داتا دربار کے سامنے پھنسنے والی ویڈیو بھی میرے پاس ہے، میں ویڈیوز کو واٹس ایپ کر دوں گا ۔ ایک کال میں ریمبو پوچھتا ہے کہ ملزم چھ یا سات؟ جس پر عائشہ کا جواب تھا کہ 6 ملزمان ہیں ۔اس کے جواب میں ریمبو کا کہنا تھا کہ فی ملزم کتنے پیسے لیے
جائیں یہاں تو سب ہی غریب لگ رہے ہیں ۔اس پر عائشہ اکرم کا کہتی ہے کہ ان سے مشکل سے پانچ پانچ لاکھ ارینج ہونے ہیں ۔ واضح رہے کہ مینار پاکستان واقعے میں نئی پیشرفت ہوئی ہے جس میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرام اور اس کے ساتھی ریمبو کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آ گئی۔عائشہ اور ریمبو کے درمیان شناخت کیے گئے 6 ملزمان سے پانچ پانچ لاکھ روپے لینے کا مکالمہ ہورہا ہے۔خاتون کہتی ہے کہ ملزم غریب ہیں اور وہ پانچ پانچ لاکھ روپے ہی دے دیں تو بہت ہیں۔ دوسری طرف
ریمبو عائشہ کو جواب دیتا ہے کہ چلیں ٹھیک ہے میں بات کرتا ہوں۔ آڈیو ٹیپ ریمبو نے فراہم کی جسے پولیس نے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیاہے۔ ۔ دوسری جانب ضلع کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے گریٹر اقبال پارک ٹک ٹاکر نرس عائشہ اکرم کے قریبی ساتھی ریمبو اور ان کی ٹیم کے ارکان کے خلاف جسمانی ریمانڈ سے متعلق پولیس کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ پولیس نے ریمبو اور اس کے ساتھیوں کو جمعہ کے روز گرفتار کر کے ہفتے کی صبح علاقہ
مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش کرنے اور ٹاک ٹاکر نرس کے ساتھ نازیبہ ویڈیو برآمد کرنے کے لئے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ اس موقع پر ملزم ریمبواور اس کے ساتھیوں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ریمبو اور اس کے ساتھیوں کو یہ کہہ کر کہ سانحہ گریٹر اقبال پارک کی تفتیش تبدیل ہوگئی ہے تھانے میں آنے کو کہا وکیل کے مطابق ملزمان جب تھانے گئے تو پولیس نے انہیں تھانے میں گرفتار کرلیا۔ ریمبو کے وکیل کا
یہ بھی کہنا تھا کہ ریمبو اور اس کی ٹیم کے خلاف دائر کی گئی درخواست میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے ریمبو پر جس نازیبہ ویڈیو بنانے کا اور بلیک میل کرنے کا الزام عائد کیا ہے وہ ایک سال پرانی ہے ،ٹک ٹاکر نرس نے اپنی رضا مندی سے اس سے رشتہ قائم کیا ہوا تھا وہ اکثر ریمبو کو دھمکی دیتی تھی کہ جو وہ کہتی ہے وہ کرتا چلا جائے اگر اس نے انکار کیا تو وہ ریمبو اور اس کی ٹیم کو جیل بھجوادے گی۔ ملزم نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزار عائشہ اکرم نے اسے
اور اس کے ساتھیوں کو مقدمے میں غلط ملوث کیا ہے ہم سب بے گناہ ہیں ۔واضح رہے کہ ٹک ٹاکر نرس عائشہ اکرم نے جمعہ کے روز اپنے ساتھی ریمبو اور اس کی ٹیم کے ارکان کے خلاف آئی جی پولیس پنجاب رائو سردار کو ایک درخواست دی تھی جس میں ریمبو کے خلاف عائشہ اکرم نے مختلف الزامات عائد کئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں