ٹک ٹاکر دست درازی کیس ، ریمبو کی عائشہ سے ٹیلی فو نک گفتگو وائرل ہوگئی

لاہور (آئی این پی)لاہور کے گریٹر اقبال میںخاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آنے واقعے کے کیس میں ریمبو کی عائشہ سے ٹیلی فو نک گفتگو وائرل ہوگئی جس میں وہ کہتاہے کہ تیری ساری تصاویر اور ویڈیو میڈیا پر دوں گا ۔ کھیلیں گے نا کھیلنے دیں گے، مجھے برباد کیا ہے میں تجھے بھی برباد کردوں گا ۔جواب میں عائشہ اکرم کہتی ہے کہ میرے ساتھ میری فیملی ہے جہاں مرضی ویڈیوز بھیجو ۔

اقبال پارک کیس میں ٹک ٹاکر عائشہ اور ریمبو کی ایک اور آڈیو سامنے آگئی۔ تفصیلا ت کے مطابق ریمبو نے اس آڈیو ٹیلی فو نک کا ل میں مزید کہا کہ داتادربار کے سامنے پھنسنے والی ویڈیو بھی میرے پاس ہے۔ دریں اثناء لاہور کے گریٹر اقبال میں خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آنے واقعے کے کیس میں گرفتار ملزمان سے پیسوں کی وصولی کے حوالے سے خاتون اور ان کے زیرحراست ساتھی ریمبو کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو بھی سامنے آئی۔

ڈی آئی جی انوسیٹی گیشن شارق جمال کا کہناتھا کہ ریمبو کا فون قبضے میں لے لیا ہے اور کال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملزم ریمبو نے ٹیلی فون پر گفتگو کی تصدیق کی ہے اور اب اس کال کو کیس کا حصہ بنا رہے ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ریمبو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ہے اور اس دوران کافی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

خاتون ٹک ٹاکر اور ان کے ساتھی کے درمیان فون پر جیل میں شناخت ہونے والے ملزمان سے رقم لینے کی گفتگو 25سیکنڈ پر مشتمل ہے۔گفتگو کے دوران ریمبو خاتون ٹک ٹاکر سے پوچھتے ہیں کہ مجرمان 6 یا 7ہیں، جس پر وپ جواب دیتی ہیں کہ مجرمان 6 ہیں۔ریمبو دوبارہ پوچھتے ہیں کہ فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں، زیادہ ترغریب ہیں جبکہ خاتون ٹک ٹاکر کہتی ہیں کہ انہوں نے مشکل سے 5،5 لاکھ کرنا۔

خیال رہے کہ لاہور پولیس نے تین روزقبل خاتون ٹک ٹاکر کے تحریری بیان کی روشنی میں ریمبو کر گرفتار کرکے عدالت سے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا تھا۔اس سے قبل ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال نے کہا تھا کہ گریٹر اقبال پارک کی متاثرہ ٹک ٹاکر خاتون نے اپنے بیان میں 13 افراد کو نامزد کیا تھا جس کے بعد مرکزی ملزم عامر سہیل عرف ریمبو سمیت 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ نامزد دیگر افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور مقدمے کی تفتیش قانون کے مطابق کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ ٹک ٹاکر خاتون نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو دیے گئے تحریری بیان میں واقعے کا ذمہ دار اپنے ساتھی ریمبو کو ٹھہرایا تھا۔خاتون ٹک ٹاکرنے بتایا تھا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا منصوبہ ریمبو نے ہی بنایا تھا اور ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنا رکھی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا ہے، ریمبو مجھے بلیک میل کرکے دس لاکھ روپے لے چکا ہے۔متاثرہ خاتون نے کہا تھا کہ میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی، ریمبو اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close