شعیب ملک اور عائشہ عمر کا بے باک فوٹو شوٹ! سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا، پاکستانی آگ بگولہ

کراچی(پی این آئی) کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ عائشہ عمر کے حال ہی میں کرائے گئے ایک بے باک فوٹوشوٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا رکھی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق شعیب ملک اور عائشہ عمر نے یہ فوٹوشوٹ ایک میگزین کے لیے کرایا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین کی طرف سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اس فوٹوشوٹ کی تصاویر شعیب ملک کی طرف سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں۔ اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ”مجھے ہمیشہ اپنے دوستوں کے ساتھ کام کرکے خوشی محسوس ہوتی ہے چنانچہ مجھے عائشہ عمر کے ساتھ کام کرکے مزہ آیا۔“اس فوٹوشوٹ پر جہاں لوگ دونوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں کچھ صارفین استہزائیہ انداز میں شعیب ملک کو ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ڈراوے بھی دے رہے ہیں۔ایک صارف نے شعیب اور عائشہ کی تصویر کے ساتھ شعیب اور ثانیہ کی تصویر ملا کر پوسٹ کی ہے اور لکھا ہے کہ ”شعیب بھائی، ثانیہ مرزا آپ کی لوکیشن معلوم کرنا چاہتی ہیں۔“ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”انسٹاگرام پر تصاویر کو ناپسند کرنے کا کوئی آپشن کیوں نہیں ہے؟“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close